پاکستان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تازہ ترین صورت حال کی رپورٹ منظرعام پر آگئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن میں ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی

کراچی(کھوج نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تازہ ترین صورت حال کی رپورٹ منظرعام پر آگئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن میں ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 100انڈیکس 1لاکھ 21 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔پہلے سیشن کے اختتام پر بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 615 پوائنٹس پر آگیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 652 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔