پاکستان

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ،کیا رہائی بھی مل جائے گی؟

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی 2023 سے متعلق ایک کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی

لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ،کیا رہائی بھی مل جائے گی؟رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی 2023 سے متعلق ایک کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل کی سماعت کے دوران جج منظر علی گل کی عدالت نے سنایا۔گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، اسی مقدمے میں جج منظر علی گل نے چند روز قبل سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تا حال رہا کرنے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button