پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر ،ٹرمپ ملاقات،کیا وزیراعظم شہبازشریف کا اعتماد میں لیا گیا تھا؟

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حالیہ اہم ملاقات سے متعلق تمام تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ رکھا گیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر ،ٹرمپ ملاقات،کیا وزیراعظم شہبازشریف کا اعتماد میں لیا گیا تھا؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حالیہ اہم ملاقات سے متعلق تمام تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ رکھا گیا تھا۔ اہم حکومتی ذریعے سے تصدیق کے بعد رپورٹ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر ہونے والی گفتگو بھی اسی سفارتی تسلسل کا حصہ تھی۔

ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ منیر ملاقات کی شیڈولنگ سے لے کر اس کے مندرجات اور بعد ازاں سفارتی رابطوں تک تمام امور وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری اور علم میں لائے گئے تھے اور ان تمام اقدامات میں سول اور عسکری قیادت کی مشترکہ پالیسی کارفرما رہی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ بعض حلقے اس معاملے پر بے بنیاد خبریں پھیلا کر بد اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان قریبی اور باقاعدہ رابطہ موجود ہے۔ ان کے مطابق ملکی سیاسی اور عسکری قیادت حکمت عملی اور عمل درآمد کے ہر مرحلے پر یکسو اور متحد ہے۔

یہ ہم آہنگی پہلی بار نہیں دیکھی گئی۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھی وزیراعظم اور آرمی چیف (فیلڈ مارشل) کے درمیان مسلسل رابطہ رہا۔ اس دوران فوجی، سفارتی اور سیاسی اقدامات پر مکمل باہمی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق یہ ایک ایسا مربوط اور بااعتماد رشتہ تھا جو باہمی احترام اور مشترکہ ذمہ داری پر مبنی تھا، اور یہی یکجہتی پاکستان کے مثر ردعمل کی بنیاد بنی۔ کہا گیا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور ان کی ٹیموں کے درمیان 24/7 حقیقی وقت میں دوطرفہ معلومات کا تبادلہ، مشاورت اور ہم آہنگی کا عمل جاری رہا، جس سے فیصلہ سازی میں کوئی خلا پیدا نہیں ہونے دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button