پاکستان
اسلامی تعاون تنظیم ،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنادی
سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کیلیے دوبارہ منتخب کیے جانے کی نوید سنائی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)اسلامی تعاون تنظیم ،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنادی،رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کیلیے دوبارہ منتخب کیے جانے کی نوید سنائی ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو او آئی سی کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن میں 2025 تا 2028 کیلیے دوبارہ منتخب کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب استنبول میں وزرائے خارجہ کونسل کے جاری اجلاس کے موقع پر عمل میں آیا ہے، سفیر (ر) محترم رفعت مسعود پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ رکن ممالک کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کمیشن کے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ میں کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔