پاکستان

فیلڈ مارش عاصم منیر نے پورا بھارت ہلا کر رکھ دیا

خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا

راولپنڈی (کھوج نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیتے ہوئے واضح پیغام دیا جس نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے اہم خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔ آرمی چیف کاکہنا تھا کہ دہشتگردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے جو اس کا اپنی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں پر متعصبانہ اور ظالمانہ رویوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے، ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button