پاکستان
ٹرانسفر کیس کا فیصلہ، سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر
آرٹیکل 194 کے تحت حلف کو لازم قراردیا گیا ہے، حلف اٹھائے بغیر ججز کی سینیارٹی کا تعین نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں سنگین غلطیاں ہیں: ججز کا مؤقف

اسلام آباد (کھوج نیوز) ٹرانسفر کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز نے اس فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے وکیل منیر اے ملک نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے میں نئی ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کے حلف اٹھانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا، آرٹیکل 194 کے تحت حلف کو لازم قراردیا گیا ہے، حلف اٹھائے بغیر ججز کی سینیارٹی کا تعین نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں سنگین غلطیاں ہیں۔ پانچوں ججز کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔