پاکستان
پاکستان کے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی
پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ ' ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہوکر 47 فیصد رہ گیا ہے: بلوم برگ کی رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کتنی کمی آئی؟ اس حوالے سے امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہوکر 47 فیصد رہ گیا ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آٹ لک میں بہتری سے پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔ معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث بھی ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔