پاکستان

سوشل میڈیا پر دوستی، شادی پھر طلاق، لڑکی پر تشدد، خود کشی کی کوشش

لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جب کہ وزارت داخلہ نے اسے ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کردی

کراچی ( کھوج نیوز) لیاری کے نوجوان کیساتھ تیونس لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی، شادی اور پھر طلاق، لڑکی پر لڑکے اور اس کے باپ کا تشدد جس کے بعد خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری کی کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی اور محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے28 نومبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔ شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔

سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے جس کی وجہ سے واپس اپنے ملک جانے کیلئے پریشان ہے۔ وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے دستاویزات طلب کرتے ہوئے خاتون کو ایگزٹ پرمٹ کیلئے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس کے پاس پہنچنے سے پہلے خاتون نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ عامر نے مجھے مزید تھپڑ مارے اور تشدد کرنے لگا، عامر کے والد نے بھی مجھے مارنا شروع کردیا، جب میں نے عامر کو کہا اپنے والد کو کہو یہاں سے جائیں جس پر والد نے میرے منہ پر لاتیں ماری ، اس کے بعد عامر نے مجھے طلاق دے دی پھر مجھے نہیں پتا کیا ہوا۔ سندا نے مزید کہا کہ میں نے کھڑکی سے کود کر اپنی جان لینے کی کوشش بھی کی، یہ سب میں نے اس لیے کیا کہ میں اپنے حواسوں میں نہیں تھی، عامر کی ماں اور سب جمع ہوکر مجھے ہی برا بھلا کہہ رہے تھے۔

خاتون نے خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤں گی، عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ وہ میرا خیال رکھتا تھا، میں نے کھڑکی سے اس کی کوئی چیز باہر پھینکی، وہ چیز کھڑکی سے باہر بھی نہیں گئی وہیں موجود رہی، وہ اتنا غصہ ہوگیا کہ اس نے میرے منہ پر تھپڑ مارے، جب جواب میں، میں نے تھپڑا مارا تو اس نے میرے ہاتھ موڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button