پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت کے لئے تیار؟

پیپلز پارٹی کی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت ہوئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت کے لئے تیار؟رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر 20 روز پہلے بات ہوئی ہے۔ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے، پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک لچک دکھائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت میں شمولیت کے لیے مزید بات چیت ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کا حکومت میں شامل ہونے سے قبل مقف تھا کہ وہ آئینی عہدے لیں گے، مگر حکومتی عہدے نہیں لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button