پاکستان

حکومت نے بجلی بلوں سے ستائی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں کے ذریعے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی ختم کردی' تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط بھی لکھ دیا گیا

اسلام آباد (کھوج نیو) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے ستائی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ، عوام کے لئے یہ خوشخبری کونسی ہے ؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظر عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام صوبائی وزرائے اعلی کو الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے سے متعلق خط لکھ دیا، اویس لغاری نے خط میں صوبائی وزرائے اعلی کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے اور آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ریٹرن آف ایکویٹی کم کرنے کا بھی ذکر کیا۔ اویس لغاری نے کہا کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے، صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں، صارفین صرف بجلی کی قیمت ادا کریں، اضافی چارجز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button