پاکستان

مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفیکشن جاری،کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملیں ،ہنگامہ خیز اعدادو شمار پیش کردئیے گئے

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفیکشن جاری،کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملیں ،ہنگامہ خیز اعدادو شمار پیش کردئیے گئے ,سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کردیں۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ خیبرپختونخوا کی 1 مخصوص نشست جے یو آئی کو مل گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں، 10نشستیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل گئی ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی21 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں سے جے یو آئی کو 8، ن لیگ کو 6، پیپلز پارٹی کو 5، تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور اے این پی کو ایک ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی بحال کردی گئی ہیں جس کے بعد جے یو آئی کو 2، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل گئی ہے۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں۔پنجاب اسمبلی میں ایک مخصوص نشست استحکام پاکستان پارٹی اور ایک مسلم لیگ ق کو مل گئی ہے۔ ایک مخصوص نشست استحکام پاکستان پارٹی اور ایک مسلم لیگ ق کو ملی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بحال ہونے کے بعد ن لیگ کو 2 اور پیپلز پارٹی کو ایک نشست مل گئی ہے۔سندھ اسمبلی میں بھی خواتین کی 2 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button