پاکستان

11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کا الزام، گنڈا پور کی چیخیں نکل گئیں

مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھا لیے، یہ رقم پورے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی جس میں اکثریتی رقم کلاس فور ملازمین کے کھانے پر خرچ کی گئی

پشاور (کھوج نیوز) 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھانے کا الزام پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی چیخیں نکل گئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھا لیے، حالانکہ یہ رقم پورے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے جس میں اکثریتی رقم کلاس فور ملازمین کے کھانے پر خرچ کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے میں ہی نکالوں گا، مجھ پر خفیہ ملاقاتوں کا الزام ہے، میں نے کبھی خفیہ ملاقات نہیں کی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجھ پر دریائے سوات واقعہ میں ہیلی کاپٹر استعمال نہ کرنے پر بھی تنقید کی گئی لیکن میں اسے عوام کے لیے وقف کر چکا ہوں اور خود استعمال ہی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان ملازمین کو اپنے کھانے کے لیے پیسے اکٹھے کرنا پڑتے تھے، اب یہ خرچ حکومت برداشت کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا سالانہ خرچ 2 ارب اور سندھ کا ایک ارب روپے ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں یہ صرف 11 کروڑ روپے ہے، یہ رقم بھی ذاتی طور پر انہوں نے خود پر خرچ نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button