پاکستان

ٹرمپ کیخلاف مقدمہ، پاکستانی عدالت کا بڑا حکم

کراچی کی سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ابتدائی سماعت پر ہی خارج کردی

کراچی (کھوج نیوز)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پاکستان میں دائر مقدمہ کا فیصلہ آگیا، عدالت کیا فیصلہ سنایا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ابتدائی سماعت پر ہی خارج کردی اور جج نے کہا کہ ویانا کنونشن 1961ء کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔ سیشن عدالت میں سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ امریکی صدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست قابل سماعت نہیں، درخواست گزار صرف ملک کی مشکلات میں اضافہ کرانا چاہتے ہیں، بم گرا ایران میں اور مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں پاکستان میں؟درخواست بدنیتی کی بنا پر سستی شہرت کے لیے دائر کی گئی ہے۔ سرکاری وکیل کے دلائل پر درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے عدالت سے استدعا کی کہ ثابت کرچکے درخواست قابل سماعت ہے، مقدمے کی سیکشن بھی بتادی، لاکھوں پاکستانی ٹرمپ کے اقدام سے متاثر ہوئے ہیں، ہم گرفتاری نہیں چاہ رہے صرف مقدمہ درج کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button