پاکستان

علی امین گنڈا پور کا فیصل کریم کنڈی کو کرارا جواب

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ان کی حکومت گرانے کی حیثیت نہیں،گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں سکتے: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کو کرارا جواب دیا جس کے بعد وفاقی حکومت اور کے پی حکومت میں ایک نئی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی ان کی حکومت گرانے کی حیثیت نہیں،گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا وہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت گرا کر دکھائے ، ان کی حکومت سازش سے ہی گرائی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button