پاکستان

معیشت کیسے بحال ہوئی ؟گورنر سٹیٹ بینک نے خبردار کردیا

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی۔ ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں

کراچی(کھوج نیوز)معیشت کیسے بحال ہوئی ؟گورنر سٹیٹ بینک نے خبردار کردیا،رپورٹ کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی۔ ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن انٹرپری نیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال2025 میں افراطِ زر9سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سخت مانیٹری اور فسکل پالیسی کے سبب ہم نے معاشی تنزلی پر قابو پایا، بیرونی کھاتوں کی بہتر کارکردگی کے باعث زرمبادلہ مارکیٹ مستحکم ہے، ترسیلاتِ زراوربرآمدات کے باعث کرنٹ اکانٹ سرپلس ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button