پاکستان

غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنے والا پاکستان بنانا ہو گا ،وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ کا تقریب سے خطاب

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنے والا پاکستان بنانا ہو گا ،وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ کا تقریب سے خطاب،رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔لاہور میں سول سروسز اکیڈمی والٹن میں اقلیتوں کے نیشنل آٹ ریچ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، قومی پرچم کا سفید رنگ دراصل ہمارے دلوں میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عدم برداشت اور عدم رواداری کو فروغ ملا لیکن ہمیں اب غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنے والا پاکستان بنانا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت آئین پاکستان کے فریم ورک کے تحت کام کرتی ہے، نوجوان نسل کو آگے لانے کے لیے ہمیں اپنا نظام درست کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کو بہترین معمار فراہم کرنے ہیں، ہمیں مل کر معاشرے کی بہتر تربیت کا انتظام بھی کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button