9مئی کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو آج ہم میں کوئی زندہ نا بچتا،وزیردفاع خواجہ آصف کا دعویٰ
خواجہ آصف نے مذید کہا کہ خون خرابہ ہوتا ہے، آگ لگتی ہے، لوٹ مار ہوتی ہے، جس طرح جناح ہاس کو انہوں نے کیا، اگر جناح ہاس میں مکین ہوتے تو وہاں کیا ہونا تھا، سب کچھ پلان کیا ہوا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز)9مئی کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو آج ہم میں کوئی زندہ نا بچتا،وزیردفاع خواجہ آصف کا دعویٰ،رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے 9 مئی کی حقیقت کو ہلکا ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے استفسار کیا کہ اگر آپ کسی گھر کو جہاں لوگ رہائش پذیر ہوں حملہ کرتے ہوئے لوٹ مار کریں گے تو پھر کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے سوال کا پھر خود ہی جواب بھی دیا۔
خواجہ آصف نے مذید کہا کہ خون خرابہ ہوتا ہے، آگ لگتی ہے، لوٹ مار ہوتی ہے، جس طرح جناح ہاس کو انہوں نے کیا، اگر جناح ہاس میں مکین ہوتے تو وہاں کیا ہونا تھا، سب کچھ پلان کیا ہوا تھا اور یہ سب اسکرپٹ کا حصہ تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ بالکل صحیح بتارہے ہیں، یہ ان کے دل کی آواز نہیں بلکہ وہ اسے منطقی انداز میں ترتیب دے کر بتارہے ہیں۔انہوں (پی ٹی آئی والوں) نے گھروں پر حملے کیے، میرے گھر کے نزدیک جی او سی کے گھر ہیں، پی ٹی آئی والے خود بتاتے ہیں کہ تینوں جگہوں پر اٹیک کرنا تھے۔