پاکستان

متحدہ عرب امارات کے بینک کا پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالرکا انتظام

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا بینک پاکستان کو 5 سال کے لیے یہ فنانسنگ فراہم کرے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)متحدہ عرب امارات کے بینک کا پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالرکا انتظام ،رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا بینک پاکستان کو 5 سال کے لیے یہ فنانسنگ فراہم کرے گا، اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعے اس فنانسنگ کا بندوست کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کا 89 فیصد شیئر اسلامی شریعہ کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دیگر بینکوں نے بھی متعلقہ بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فنانسنگ کی سہولت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، شریعہ کے مطابق فنانسنگ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button