پاکستان
ن لیگ نے ثمر بلور کو بڑے عہدے سے نواز دیا
وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیارولی نے تصدیق کردی' ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن) نے پشاور سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر بلور کو بڑے عہدے سے نواز دیا، یہ عہدہ کونسا ہے؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیارولی نے تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔ خیال رہے کہ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی پہچان اور بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمربلور نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔