ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات
ائیرچیف مارشل نے پاکستان اورترکیے میں برادرانہ تعلقات کو اجاگرکیا، ائیرچیف نے جدید تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع یشار گلر کی زیر قیادت اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر دفاع اور ائیرچیف مارشل کی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، دفاعی تعاون پرپیشرفت اور مستقبل کے اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیرچیف مارشل نے پاکستان اورترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگرکیا، ائیرچیف نے جدید تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع کا دورہ دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم اور پاک ترکیے افواج کیدرمیان دیرینہ روابط کوفروغ دینیکے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور دفاعی تعاون مزید بڑھانیکے لیے صنعت کی سطح پر اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترک وزیردفاع نے دونوں فضائی افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کیفروغ کوکلیدی اقدام قرار دیا۔