پاکستان

مسلسل بارشیں، مظفر آباد میں سیلاب، نظام زندگی متاثر

چلاس میں بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب رپورٹ ہوا ہے

مظفر آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں مظفر آباد سمیت بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے بعد وہاں پر موجود لوگوں کا نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سمیت بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے علاقے کو ملانے والی سڑک کا بڑا حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ اس کے علاوہ چترال کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 8 مقام سمیت زیریں علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ چلاس میں بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب رپورٹ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button