پاکستان

پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس، کیا کچھ طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

امین گنڈاپور نے پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی اراکین کے حق میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ عمران خان کی رہائی سے متعلق تحریک کا اعلان بھی کرینگے

پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا کچھ طے پایا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی ارکین کے حق میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ عمران خان کی رہائی سے متعلق تحریک کا اعلان بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق گزشہ روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا جب کہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان، عاطف خان، شہرام خان ترکئی اور شیرعلی ارباب اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button