پاکستان

عمران خان کے بیٹے واپس آئیں گے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجہ نے سب بتا دیا

عمران خان کے بیٹوں کا واپس آنا ان کابنیادی حق ہے اور وہ آئیں گے' لاہور جا رہے ہیں جہاں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کے بیٹے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے سب بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنماء سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا واپس آنا ان کابنیادی حق ہے اور وہ آئیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان صوبائی وقومی اسمبلی کے اعزاز میں اسلام آباد میں ظہرانہ دیا گیا جس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور نے ارکان صوبائی وقومی اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں، ہمارا قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے ، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ لاہور جا رہے ہیں جہاں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button