پاکستان
سمعتا افضال نے فاروق ستار کی درگت بنا ڈالی
ایم کیو ایم کو اجرک فوبیا ہوگیا' سندھ کی ثقافت پر انگلی اٹھانے والے جان لیں کہ اجرک ہماری پہچان ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: سمعتاافضل

کراچی (کھوج نیوز) سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کے بیان پر دبنگ ردعمل دیتے ہوئے ناصرف ان ک درگت بنا ڈالی بلکہ بولتی بھی بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضل نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت پر انگلی اٹھانے والے جان لیں کہ اجرک ہماری پہچان ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جن نمبرز پلیٹس پر اعتراض ہو رہا ہے، ان کی مدد سے آسانی سے کسی بھی گاڑی کی اصل یا جعلی شناخت کی پہچان ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نفرت اور تعصب کی سیاست چھوڑ کر سندھ کے عوام کی حقیقی خدمت کرے۔