پاکستان

حیدر آباد میں کلاڈ برسٹ، موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب آگئے

حیدرآباد شہر میں کلاڈ برسٹ ہوا ہے، الرٹ جاری کیا ہے، پمپنگ اسٹیشنوں کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں' پھلیلی نہر کی پانی کی سطح زیرو کرنے کے لیے محکمہ آبپاشی کو ہدایت

حیدر آباد(کھوج نیوز) حیدر آباد شہر کلاڈ برسٹ ہوا جس کی وجہ سے تیز ہوائوں کے ساتھ شدید موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، اور ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، مٹیاری اور ہالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ موسلا دھاربارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پھلیلی نہر کی پانی کی سطح زیرو کرنے کے لیے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث جنریٹر سے پانی کی نکاسی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہر میں کلاڈ برسٹ ہوا ہے، الرٹ جاری کیا ہے، پمپنگ اسٹیشنوں کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حیدرآباد میں شدید موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ترجمان حیسکو کے مطابق حیدرآباد ریجن کے 220 فیڈر ٹرپ کرگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button