پاکستان

ایف بی آر اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے اعلانات

ٹیکس گوشواروں کا آسان اور اردو میں ہونے کو خوش آئند امر قرار دیا' ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو مختلف امور پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد شہباز شریف نے بڑے اعلانات کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کی ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ٹیکس سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکس گوشواروں کا آسان اور اردو میں ہونے کو خوش آئند امر قرار دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجرا کیا جائے اور ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید کمی شامل ہیں۔ شہباز شریف نے اجلاس کے دوران ہداہت کی کہ ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے، نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button