پاکستان

مولانا کا پی ٹی آئی سے اختلافات ختم کرنے کا اعلان، حکومتی صفوں میں کھلبلی

پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات ختم نہیں کر رہے ہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ ان تعلقات میں میانہ روی رکھی جائے اور اختلاف کو اختلاف کی حد تک محدود رکھا جائے

چارسدہ (کھوج نیو) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے اختلافات ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی اپوزیشن جماعتیں اراکین کی رکنیت معطل کرانے کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی ہمارے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور اپوزیشن بھی ہمارے خلاف عدالتوں میں جا رہی ہے تو ایسی صورت میں کسی بھی تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیسے کریں؟ مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ ن لیگ کو اندازہ نہیں کہ ان کے اس اقدام سے فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ایسی اپوزیشن کے ساتھ آگے بڑھنے سے پہلے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button