برطانیہ کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
نئی بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنے اور برطانیہ نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پاکستان کو دو لاکھ پاؤنڈ تکنیکی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) لندن میں ہونے والے اجلاس کے بعد برطانیہ کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا جس میں پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ تجارت کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نئی بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنے اور برطانیہ نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پاکستان کو دو لاکھ پانڈ تکنیکی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ اور پاکستان کے وزرا نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا اور یہ اعلانات برطانیہ-پاکستان ٹریڈ ڈائیلاگ کے آغاز کے موقع پر کیے گئے۔
ٹریڈ ڈائیلاگ کے تحت دونوں وزرا نے نئی برطانیہ پاکستان بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کیا، جس میں ممتاز کاروباری رہنما اور سرکاری حکام شامل ہوں گے۔ یہ کونسل پالیسی اصلاحات پر حکمتِ عملی کے حوالے سے مشاورت فراہم کرے گی، باہمی مشاورت کیلئے ایک داخلی پلیٹ فارم تیار کر کے تجارتی مواقع کو فروغ دیا جائے گا۔ جس میں مارکیٹ تک رسائی کی رکاوٹوں کو دور کرنا اور بہترین عالمی طریقہ کار اپنانا شامل ہے۔ لندن میں ہونے والے اجلاس کی مشترکہ صدارت برطانوی وزیر برائے تجارتی پالیسی و اقتصادی سلامتی ڈگلس الیگزینڈر اور پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کی۔