عمران خان کی بہن نے زلفی بخاری پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے زلفی بخاری کوایک متفقہ پی ٹی آئی لیڈرکے طورپرلانچ کیا جارہا ہے اور کئی مہینے منظر سے غائب رہنے کے بعد کیا یہ دھوکے باز آدمی اب ویژن فراہم کریگا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان نے پی ٹی آئی کے رہنماء زلفی بخاری پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی جس کے بعد نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے زلفی بخاری کوایک متفقہ پی ٹی آئی لیڈرکے طورپرلانچ کیا جارہا ہے اور کئی مہینے منظر سے غائب رہنے کے بعد کیا یہ دھوکے باز آدمی اب وژن فراہم کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نے سیاحت اور پارٹی ترجمانی کے دوران کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، یہ بین الاقوامی مشیرکے طورپرگھسے پٹے بیانات دیتا تھا جن میں کوئی ٹھوس بات نہیں ہوتی۔
روبینہ خان نے الزام لگایاکہ یہ بات طے ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کررہا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ میں نے پوچھا برطانیہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرزیادہ کوریج کیوں نہ حاصل کرسکے؟ اس پر زلفی نے کہا برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، یہ2023ء کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ زلفی بخاری انسانی حقوق کیس میں ناکام ہوا، فیصلے کے بعد کوئی سفارتی حکمت عملی نہ بنائی، ہرشخص کو یہ سوال اٹھانا چاہیے کہ یہ اصل میں کس کیلئے کام کررہا ہے۔