پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی حیدرآباد میں حالیہ بارش سے شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت 'انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی محنت کو بھی سراہا

حیدر آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا حیدرآباد میں ایک گھنٹے کے دوران 107 ملی میٹربارش ہوئی، کچھ علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی موجود ہے، حیدرآباد میں بارش کے بعد مشکلات زیادہ ہوتی ہیں، بارش کا پانی پمپوں سے ہی نکالنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی، جس پر معذرت خواہ ہیں، منتخب نمائندوں، انتظامیہ کی محنت کو سراہتا ہوں، ضلعی انتظامیہ کو بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button