پاکستان

حمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورائیہ وزیراعظم کے مشیر برائے پبلک افیئرز مقرر

عمران گورائیہ کو بطور ایڈوائزر پبلک افیئرز وزیراعظم پاکستان تقرری پر مبارکباد ' نئی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں گے: حمزہ شہباز

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورائیہ کو وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے پبلک آفیئرزمقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گوائیہ کی وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر کے طور پر تقرری پر سماجی ،صحافتی اور ن لیگی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوامی حلقوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار نبھائیں گے اور وزیراعظم کو عوامی مشکلات اور درپیش مسائل سے آگاہ بھی کرتے رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عمران گورائیہ کو بطور ایڈوائزر پبلک افیئرز وزیراعظم پاکستان تقرری پر مبارکباد بھی دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں گے۔ وفاقی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بھی عمران گورائیہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button