پاکستان

کوہستان مالی سکینڈل، اعظم سواتی نیب میں پیش

کوہستان اسکینڈل میں کرپشن کرنے والوں اور کے پی کے وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے: اعظم سواتی کی میڈیا سے گفتگو

پشاور (کھوج نیوز) کوہستان مالی سکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نیب میں پیش ہو گئے ہیں ان سے کیا سوالات ہوئے اور کیا جواب دیئے گئے؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کے پی کوہستان میں 40 ارب روپے سے زیادہ کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے اور نیب نے اعظم سواتی کے پہلے دیئے گئے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ مکان کے فروخت کی تمام دستاویزات نیب کیحوالیکردیں، کوہستان اسکینڈل میں کرپشن کرنے والوں اور کے پی کے وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج پتاچل جائیگا سینیٹ انتخابات پرکے پی حکومت کا اتفاق ہوگیا یا نہیں، بانی پی ٹی آئی نے جس طرح کہا تھا اسی طرح سینیٹ کے ٹکٹس تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button