پاکستان

ظلم کی انتہا، خاور مانیکا کے بیٹے نے ملازم کو گولی مار دی

ملزم موسی مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ فائرنگ سے زخمی ملازم علی بہادر کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) ظلم کی انتہاء ہو گئی، خاور مانیکا کے بیٹے موسی مانیکا نے ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا ، ملازم کو گولی کیوں ماری؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے موسی مانیکا نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے بتایا ہے کہ ملزم موسی مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ڈی پی او پاکپتن نے مزید بتایا ہے کہ ملزم موسی مانیکا کی فائرنگ سے ملازم علی بہادر زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button