پاکستان

جھیلوں کے آس پاس نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی عائد

حکومت نے شمالی علاقوں میں جھیلوں کے آس پاس نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر5 سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا' ہوٹل مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

گلگت بلتستان(کھوج نیوز) حکومت نے شمالی علاقوں میں جھیلوں کے آس پاس نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی ہے، یہ پابندی کتنے عرصہ کیلئے لگائی گئی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے شمالی علاقوں میں واقع دلکش جھیلوں کے اطراف اگلے 5 سالوں تک نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ غیر منظم تعمیرات سے ماحول کو پہنچنے والے نقصانات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی کے سینئر عہدیدار خادم حسین نے کہا کہ اگر ہم اسی رفتار سے ہوٹل بنانے کی اجازت دیتے رہے تو یہاں کنکریٹ کا جنگل بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ یہاں کنکریٹ دیکھنے نہیں بلکہ قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں 13 ہزار سے زائد دلکش گلیشیئرز موجود ہیں اور یہ علاقہ چیری کے باغات اور جھیلوں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تاہم حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر ہوٹل اور گیسٹ ہاسز کی تعمیر سے علاقے کے پانی، بجلی اور فضلہ سے متعلق نظام پر شدید دبا پڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button