پاکستان

شراب واسلحہ برآمدگی کیس’ علی امین گنڈا پور کو لینے کے دینے پڑ گئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصلہ سنا دیا جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع بھی دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری پر 342 کے بیان کا حق بھی ختم کیا جاسکتا ہے، اگر علی امین گنڈاپور نے بیان ریکارڈ نہ کرایا تو عدالت فیصلہ بھی سناسکتی ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری میں ناکامی نہیں ہونی چاہیے، 8 سال سے کیس زیرالتوا ہے، مئی2024ء سے پراسیکیوشن گواہوں کے بیانات ریکارڈ کراچکی، علی امین گنڈا پور جان بوجھ کر 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کرا رہے، پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ اس عدالت کو علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے نہیں روکتا۔ عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ 21 جولائی سے پہلے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button