پاکستان
وادی تیراہ واقعہ، مذاکراتی اجلاس، قبائل کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان
مذاکراتی اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا اور وادی تیراہ کا ایک نمائندہ جرگہ بہت جلد وزیراعلی سے ملاقات کرے گا

خیبر (کھوج نیوز) ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے واقعے پر کمشنر پشاور کی زیر صدارت مذاکراتی اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائل کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرگہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمشنر پشاور کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں مذاکراتی اجلاس ہوا جس میں قبائلی عمائدین، ایم این اے اقبال آفریدی اور ایم پی اے عبدالغنی بھی شریک ہوئے۔ جرگہ ذرائع نے بتایاکہ جماعت اسلامی، اے این پی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی مذاکراتی اجلاس میں شامل ہے۔ جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا اور وادی تیراہ کا ایک نمائندہ جرگہ بہت جلد وزیراعلی سے ملاقات کرے گا۔