پاکستان

9مئی واقعات، عبد الطیف چترالی بھی نا اہل قرار

رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا' این اے ون چترال کی نشست خالی قرار دیدی گئی ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) 9مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر این اے ون چترال سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو بھی الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ عبدالطیف چترالی کو9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی نشست خالی قرار دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button