پاکستان

سرکاری حج کتنے کا ہوگا؟ نئی پالیسی سامنے آگئی

وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026ء میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستانیوں کے لئے سرکاری حج کتنے کا ہوگا؟ اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی ہے اور تمام تر تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نیایجنڈیپرموجود بہت سیدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button