پاکستان

امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ، سٹاک ایکسچینج کو پر لگ گئے

سٹاک ایکسچینج جولائی میں 5 کوششوں کے باوجود ایک لاکھ 40 ہزار سے اوپر بند نہ ہونے والا 100 انڈیکس اگست کے پہلے ہی روز ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کے بعد سٹاک ایکسچینج کو پر لگ گئے ہیں ، 100 انڈیکس کہاں تک پہنچ گیا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر1644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد ٹیکنالوجی، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور کمرشل بینک کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔ آج کاروبار کے دوران انڈیکس 2203 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 41 ہزار 160 بنائی۔ بازار میں آج 60 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 203 ارب روپے اضافے سے 16 ہزار 906 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button