چینی کی قلت، حکومت ان ایکشن، کتنے لاکھ چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا
لاہور میں چینی 180 اور190 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہورہی ہے, ادھر اسلام آباد کے بازاروں میں بھی چینی 195روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں بھرتی ہوئی چینی کی قلت کے باعث حکومت ایکشن میں آگئی ہے ، اس حوالے سے کتنے لاکھ چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیاتفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 2لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ریٹیل میں چینی کی فی کلو190 روپے میں فروخت جاری ہے۔ لاہور کے بازاروں سے چینی ہی غائب ہونے لگی، دکانوں پر 173 روپے کے ریٹ ضرور درج ہیں مگر چینی دستیاب نہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ اکبری منڈی سے چینی کی سپلائی کئی روز سے بند پڑی ہے، وہ چینی کہاں سے لا کر بیچیں۔پنجاب میں چینی مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 149 افراد گرفتار کرکے 27 کیخلاف مقدمات درج کردیئے،2 ہزار665 افراد کو جرمانے بھی کیے گئے۔
چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی اکبری مارکیٹ کے تاجروں کاکہنا ہے کہ شوگر ملوں کی طرف سے چینی فروخت ہی نہیں کی جارہی، شوگر ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ لاہور کے بازاروں میں چینی اس وقت بھی 180 اور190 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہورہی ہے۔ ادھر اسلام آباد کے بازاروں میں بھی چینی 195روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔