پاکستان
پاکستان سے غزہ کیلئے مزید امدادی سامان روانہ
اسلام آباد سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ روانہ کی گئی جس میں 65 ٹن تیار کھانا،20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا’ اس مرتبہ کتنا سامان بھیجا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ روانہ کی گئی جس میں 65 ٹن تیار کھانا،20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ غزہ کیلئے مزید 100 ٹن امدادی سامان آئندہ چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔ اب تک پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے بھیجی گئی مجموعی امداد کا وزن ایک ہزار715 ٹن ہو چکا ہے جو اگلی پرواز کی روانگی کے بعد ایک ہزار815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔