پاکستان

اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ

اسحاق اور مارکوروبیو نے گفتگو میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے امریکی ہم منصب مارکوروبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں میں کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان دوطرفہ امورسمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے زور دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرایا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button