پاکستان
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا مستقبل دائو پر لگ گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سانحہ 9مئی کے مقدمات کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایک اور نیا فیصلہ آگیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹرزکو نااہل قرار دیا ہے، الیکشن کمیشن نے 9 مئی مقدمات میں سزائیں ہونے پر ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔ نااہل ہونے والوں میں پانچ ارکان قومی اسمبلی، ایک سینیٹر اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔ نااہل ہونے والوں میں رائے حیدر علی ، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی انصر اقبال، جنید افضل، رائے محمد مرتضی اقبال بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔