پاکستان

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کا جینا محال

4 پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، پاکستانی سفارتکار نجی رہائش گاہوں پر کرائے پر مقیم ہیں: ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) مودی سرکار کی انتظامیہ نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کرتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کا جینا محال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ 4 پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، پاکستانی سفارتکار نجی رہائش گاہوں پر کرائے پر مقیم ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں سفارتکاروں کو ان کے مالک مکان کی طرف سے کانٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی نوٹس جاری کردیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں سمیت 17 اسٹاف ارکان کے بھارتی ویزوں میں توسیع بھی بھارتی وزارت خارجہ میں التوا کا شکار ہے، 17 پاکستانی اہلکاروں کے لیے 3 سے 5 ماہ پہلے ویزوں میں توسیع کے بارے میں بھارت کو درخواست کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ان کے گھرگیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتا فوقتا روکی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button