پاکستان
شرجیل میمن کا اعلان، ڈمپر جلانے والوں کی شامت آگئی
جن لوگوں نے 7 ڈمپر جلائے ہیں ان کیخلاف کارروائی کسی کی دھمکی اور دھونس کی وجہ سے نہیں روکیں گے' بدمعاشی کرنیوالوں سے بدمعاشی سے نمٹیں گے

سندھ (کھوج نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد ڈمپر جلانے والوں کی شامت آگئی ہے جس کے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں ڈمپر واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے 7 ڈمپر جلائے ہیں ان کیخلاف کارروائی کسی کی دھمکی اور دھونس کی وجہ سے نہیں روکیں گے۔ شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ اگر کوئی بدمعاشی کرنیکی کوشش کرے گا تو اس سے بدمعاشی سے نمٹیں گے۔ ایوان میں اپوزیشن ممبران کی جانب سے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے مطالبے پر گرما گرمی جاری رہی۔