’بیٹا خود کو گولی نہیں مار سکتا‘، خاور کے والد نے بیٹے کی موت کو قتل قرار دیدیا

کراچی : سانگھڑ میں کار سے مردہ حالت میں ملنے والے صحافی خاور حسین کے والد نے بیٹے کی موت کو قتل قرار دےد یا۔
نجی ٹی وی کے صحافی خاور حسین کے بھائی، والد اور والدہ امریکا سے کراچی پہنچنے کے بعد حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر کھوج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خاور حسین کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بہت دلیر انسان تھا وہ خود کو گولی نہیں مارسکتا۔
صحافی کے والدنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی موت قتل ہے جب کہ ہمارا کسی سے کوئی تنازع یا جھگڑا نہیں تھا۔
قتل کا پس منظر
گزشتہ روز سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ خاور حسین نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی ماری، صحافی کے سر میں لگی گولی اس کے خود کے لائسنس یافتہ پستول کی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بظاہر خودکشی سامنے آئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد حاصل کر لیے ہیں۔