پاکستان

پنجاب حکومت کا آئندہ سال سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اگلے سال فروری سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کے مطابق ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا جس کے بعد ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026 سے شروع ہوگی۔

بلال اکبر نے بتایا کہ ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی، منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جب کہ  منصوبے کے لیے پنجاب نیسپاک اور پی ایم اے افسران نے چین کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصل آباد میٹرو ٹرین روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت دے گی اورگوجرانوالہ میٹرو ٹرین یومیہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت دے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میٹرو منصوبے کی لاگت 110 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے اور گوجرانوالہ میٹرو منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

بلال اکبر کا کہنا تھاکہ لاہور میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، ٹرام اور میٹرو منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button