پاکستان

’شیطان والے سوال نہ کرو، ہمارا موڈ نہیں آپ سے بات کرنے کا‘، علیمہ خان صحافی کے سوالات پر ناراض

راولپنڈی: صحافی کے سوال پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن ناراض ہوگئیں۔

راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان اور ان کی فیملی کا انتخابات سے متعلق علیحدہ مؤقف ہے اور پارٹی نے جو فیصلہ کیا آپ اس سے متفق نہیں؟ 

جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے سوال بہت عجیب سا پوچھا ہے، عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہورہی ہے، اگر وہ فیملی کے ہاتھ مؤقف بھیجتے ہیں تو وہ عمران خان کا مؤقف ہے، آپ نے یہ کیوں کہا کہ وہ فیملی کا مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی اس طرح کی جو باتیں ہوتی ہیں نہ ، شیطانیاں آپ لوگ کرتے ہیں، اگر ہم آپ سے بات کررہے ہیں تو آپ ہمارا احترام کریں، آپ نے جان بوجھ کر عمران خان اور فیملی کا کہا، یہ شیطانیت ہے،مجھے برا لگا، دکھ ہوا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ 2 سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہو اور آپ کو مجبوراً یہ سوال کرنا پڑتا ہے، ہمارے بچے اور بھائی جیل میں ہیں، ہمارے اوپرکیسز ہیں، اتنا تو لحاظ کرلو، جان بوجھ کر شیطان والے سوال نہ کرو، ورنہ یقین کرو مجھے ضرورت نہیں میڈیا سےبات کرنے کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا موڈ نہیں آپ سے بات کرنے کا ،ہم بات نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button