تحریک انصاف کے ارکان پارلیمانی کمیٹیوں سےاستعفوں کے معاملے پر ابہام کا شکار

تحریک انصاف کے ارکان میں پارلیمانی کمیٹیوں سےاستعفوں کے معاملے پر ابہام نظر آرہا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محض حکومتی کمیٹیوں سے استعفے کا کہا ہے، سیاسی کمیٹی نےبانی پی ٹی آئی کے پارلیمانی کمیٹیوں کےاستعفے کوپی اے سی کے ساتھ بھی جوڑا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا نےحکومتی کمیٹیوں سے استعفے پر مشاورت کی، جن کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کے پاس ہے وہ پی ٹی آئی اپنے پاس رکھے گی، حکومت کی تمام کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر کو ارسال کیے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ٹوئٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نام بھی شامل کرایا گیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں بطور چیئرمین کردار ادا کرنے والے ارکان کو واضح ہدایات نہیں مل سکیں۔
پارٹی ارکان کا دعویٰ ہے کہ سیاسی کمیٹی اعلامیہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ذکر بیرسٹرگوہر نے شامل کرایا۔
حکومتی کمیٹیوں میں شامل ارکان میں فیصل امین گنڈاپور اور آصف خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔