پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑینگے جسکا نتیجہ پہلے سے مرتب ہو: سلمان اکرم

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے جس کا نتیجہ پہلے سے مرتب کر دیا گیا ہو۔

کھوج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوں گے اور ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے جس کا نتیجہ پہلے سے مرتب کر دیا گیا ہو۔

سلمان اکرم راجا کےمطابق عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے برتر طاقت روحانی اور اخلاقی طاقت ہے اور سب سے کم تر طاقت جسمانی طاقت ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا ان کی عمران خان سے ملاقات قانونی حق ہے، متعدد کیسز میں ان کا وکیل ہوں لیکن 3، 4 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، کچھ معاملات پر عمران خان کی رائے چاہیے تھی وہ چیزیں کل ہوئی ہیں اور آج عمران خان سے ملاقات ہونا تھی، پھر خبر آئی کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

انھوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ منظم اور مضبوط ہے لیکن ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتاریاں کی جا رہی ہیں اس لیے قائمہ کمیٹیوں سے نکلے کہ مزید اس ڈھکوسلے اور مذاق کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سلمان اکرم راجا کے مطابق یہ جھوٹ پر کھڑا نظام ہے، کیا یہ ضمنی الیکشن بغیر فارم 47 کے ہونے دیں گے؟ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں صرف ایک ہی قانون ہے اور وہ جبر کا قانون ہے، جب تک آزادی حاصل ہے بولتا رہوں گا اور کھڑا رہوں گا، مجھے کسی عقوبت خانے میں ڈالتے ہیں تو پھر دیکھیں گے کہ کیا صورتحال بنتی ہے۔

ملک بھر میں سیلابی صورتحال سے متعلق سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں جو قدرتی آفت آئی ہے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے لیکن سیلاب کے باوجود سیاسی کشیدگی میں کمی اس لیے نہیں ہو رہی کہ حکومت کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button